سوشل میڈیا پر مہم،پی ٹی آئی ورکر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
ملتان(خصو صی پورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹرجسٹس محمد طارق ندیم نے حساس ادارے عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد (بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکر چاند لاشاری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔اس موقع پر ملزم کی جانب سے کونسل محمد ارسلان خان نے دلائل پیش کیے قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزم محمد عرفان عرف چاند لاشاری نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے 23 مارچ کو مقدمہ نمبر 41 درج کیا تھا مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا کہ ملک کی حالیہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر ملزم نے ریاستی اداروں کے خلاف صرف نفرت انگیز ریمارکس سوشل میڈیا پر شیئر کئے جس کی وجہ سے ہیجان کی کیفیت برپا ہوئی اس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا تاہم عدالت نے وکلا دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔