ڈی ڈی ایچ او وہاڑی کا ایل ایچ وی کلینک پر چھاپہ، سرکاری ادویات برآمد

ڈی ڈی ایچ او وہاڑی کا ایل ایچ وی کلینک پر چھاپہ، سرکاری ادویات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 
وہاڑی(نامہ نگار)ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹریوسف شہزاد کا جعلی گائنا گالوجسٹ اصل میں ایل ایچ وی کے کلینک واقع اڈا پل محسن شاہ پر اچانک چھاپہ، دوران چیکنگ بشری نامی ایل ایچ وی خواتین کے علاج و معالجہ میں مصروف تھی دوران معائنہ سرکاری ادویات (بقیہ نمبر58صفحہ6پر )
بھی برآمد ہوئیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور سی ای او ہیلتھ وہاڑی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تحصیل بھر میں اتائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گا، اتائی شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت فوجداری مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا، ڈاکٹر یوسف شہزاد نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب،محکمہ صحت کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تحصیل وہاڑی میں بھی اتائیت کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں، اپنے آپ کو کوالیفائڈ، ڈگری ہولڈر مستند ڈاکٹرز ظاہر کرکے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔باثوق ذرائع کے مطابق بشری بی بی نامی ایل ایچ وی ایک بااثر خاتون ہے جو کہ مافیا کی سرپرستی سے انسانی جانوں سے کھلواڑ کا یہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھی گزشتہ روز سورس کی نشاندہی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹریوسف شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسکے پرائیوٹ سیٹ اپ کو سیل کر دیا باثوق زرائع کے مطابق مافیا ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر اسکو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔