سبزہ زار، 7 سالہ بچی کیساتھ نازیبا حرکات میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار پولیس نے 7 سالہ بچی کیساتھ نازیبا حرکات میں ملوث ملزم گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ سبزہ زار کے علاقے میں ملزم محمد بوٹا نے زیر تعمیر گھر میں لیجا کر بچی سے بد اخلاقی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔