لاہورایئرپورٹ، ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اہلکاروں میں لڑائی
لاہور(کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ لاہور پر ایف آئی اے سٹاف اور سول ایوی ایشن اہلکاروں کے درمیان شدید لڑائی ہو گئی۔ایف آئی اے سٹاف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے با وردی پورٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ ایئرپورٹ کے لاؤنج میں پیش آیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے سول ایوی ایشن کے آفس میں آ کر سٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، سول ایوی ایشن انتظامیہ کو بھی غلیظ گالیاں دیں۔چیئرمین اکائی یونین نے انتظامیہ سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایف آئی اے کی غنڈہ گردی کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو ایئرپورٹ آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوں گے چیئرمین اکائی یونین نے ایف آئی اے کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔