اچھے اور برے لوگوں کی پہچان کرسکتی ہوں، زارا شیخ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں مجھے اتنا تجربہ ضرور ہو گیا ہے کہ کون آپ کا دوست او ر کون دشمن ہے اور میں اچھے برے کی تمیز بھی کر سکتی ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی بلکہ وہ اپنے لئے بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے۔ میرے کریڈٹ پر بہت اچھے کردار موجود ہیں لیکن آج بھی ایسا کردار اد اکرنے کی خواہش ہے جسے میرے پرستار مدتوں میری نسبت سے یاد رکھیں۔زارا شیخ نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے، زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں اچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں، ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے۔زارا شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصاً تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔ میں خوب جانتی ہوں کہ کون کس زاویے سے بات کر رہا ہے اور ا س کا اصل مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اس کی بھی ایک حد مقرر کر رکھی ہے زارا شیخ نے مزید کہا کہ مجھے آ ج بھی اداکاری کی آفرز ہوتی ہیں۔
اور جب بھی مجھے کسی بہت اچھے کردار کی آفر ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی شائقین کی بدولت میں نے یہ مقام حاصل کیا ہوا ہے۔