لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ سائر ہ ارشد نے کہا ہے کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہ ملنے سے ان کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔ ایک انٹرویو میں سائرہ ارشد نے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی ادارے سے کیا کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے جسے گروم کرنے کیلئے حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے۔