پاکستان سے سیریز آسان نہیں ہوگی، ٹام لیتھم

پاکستان سے سیریز آسان نہیں ہوگی، ٹام لیتھم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ میں پاکستان کو شکست دینا آسان نہیں لیکن میزبان ملک کو ٹف ٹائم  دینے کی پوری کوشش کریں گے کیوی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سیریز میں جیت  فائدہ مند ثابت ہوگی کیوی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے پاکستانی شائقین کرکٹ کی محبت نے ہمیشہ بہت متاثر کیا ہے امید ہے ٹیموں کے درمیان دلچسپ سیریز ہوگی۔