ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام
لاہور(پ ر)ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے تنظیم کے ممبران اور ڈیجیٹل جرنلسٹس کے لیئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جنرل سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد،سنئیر صحافی اور تجزیہ کار ایثار رانا،تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف لاہور زبیر خان نیازی نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر معروف شخصیت ناصر مدنی نے بھی شرکت کی اور ڈی ایم جے اے کے پوری ٹیم کی کاوش کو سراہا۔