نیشنل گیمز کیلئے بیس بال کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ

نیشنل گیمز کیلئے بیس بال کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا نے کہا ہے کہ سلام آباد بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا نیشنل گیمز کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ لگانے کا منصوبہ تیار لیا گیا ہے۔ یہ تربیتی کیمپ رمضان المبارک کے بعد لگایا جائے گا۔ 34 ویں نیشنل گیمز میں کھیلوں کے مقابلے 15 سے 23 مئی تک کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے۔ جس میں مردوں اور خواتین کے 32 مقابلے رکھے گئے ہیں۔  اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رمضان المبارک کے بعد لگا یا جائے گا۔ جس میں 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیاہے اور نیشنل گیمز کے لئے اسلام آباد کی میرٹ پر مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی۔