کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کاروباری اوقات کار میں نرمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے عیدالفطر کی چھٹیوں تک اوقات کار کا نوٹی فیکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کاروباری اوقات کار میں نرمی کے حوالے سے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیکرز، سویٹس، کریانہ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو 1 بجے اجازت دی جائے گی۔ریسٹورنٹس قبل افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے۔ہسپتال، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستشنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں جاری ہدایات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ اوقات کار کی خلاف ورزی پر جرمانے یا کاروباری بندش ہو گی۔ بار بار خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کروائے جائیں گے۔عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ قوانین پر عمل کریں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔