امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی حمایت میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط

     امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی حمایت میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     نیویارک (آئی این پی) امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔ بریڈ شرمین نے خط میں لکھا کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔ امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔رکن کانگریس بریڈ شرمین نے خط میں مزید لکھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سے ختم کردیا جائے گا۔ 
 خط

مزید :

صفحہ اول -