نواز شریف کیس، فواد چوہدری کا فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چودھری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانیکی اجازت کیس میں مجھے فریق بنایا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو بطور ضامن نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کی،لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائے کہ کیس میں مجھیفریق بنایا جائے۔درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا لازمی ہے، اگر الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی 3 ہدایات تھیں، وفاقی حکومت 21 ارب روپے دے گی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سکیورٹی پلان دیں گے، سیکرٹری دفاع فورسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات کے ساتھ عملدرآمد کا طریقہ کار دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے افسران کو براہ راست طلب کیا ہے اور حقائق مانگے ہیں، تمام ادارے اور سربراہان جو آئین کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں ان کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
فواد