پی ٹی آئی کراچی کیلئے رانگ نمبر، شہری اب دھوکہ نہیں کھائینگے، ایم کیو ایم

  پی ٹی آئی کراچی کیلئے رانگ نمبر، شہری اب دھوکہ نہیں کھائینگے، ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے فواد چودھری اپنی کرپشن کا حساب دیں۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر تھی، فواد چودھری خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں ہونے والی خوردبرد کا جواب دیں، دور اقتدار میں عمران خان کو ایک دن بھی کراچی رکنا گوارہ نہیں تھا، فواد چودھری گزشتہ 2 ماہ سے جاری مردم شماری کے عمل میں کہاں غائب تھے۔رابطہ کمیٹی نے کہا ایم کیو ایم رہنما اور کارکنان درست مردم شماری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی سے معاہدے کا پہلا پوائنٹ درست مردم شماری تھا، پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں کو کہا درست اور شفاف مردم شماری کیلئے ساتھ دیں، پی ٹی آئی صرف منافقانہ سیاست کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی کراچی کیلئے رانگ نمبر ہے، کراچی کے شہری اب دھوکہ نہیں کھائیں گے۔
 ایم کیو ایم

مزید :

صفحہ اول -