پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، عارف علوی

پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر نے 8 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان کے ورثا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے 8 اپریل کو خیبر باڑہ میں شہید ہونے والے نائیک نذیراللہ محسود اور نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے بھی فون پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے 5 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کی اور قوم کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
عارف علوی
 

مزید :

صفحہ اول -