عام انتخابات متعین آئینی مدت میں ہونگے،نیئر حسین بخاری 

عام انتخابات متعین آئینی مدت میں ہونگے،نیئر حسین بخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عام انتخابات ایک ہی روز اور متعین آئینی مدت میں ہونگے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ زیرک اور بابصیرت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ خطاب میں مذاکرات کا روڈ میپ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مذاکرات چاہتا ہے تو آصف زرداری کی تجویز کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جائیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فریقین کو گفت و شنید کا واضح اور مثبت پیغام دیا ہے،اداروں میں بیٹھے لوگوں کو زمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ میں اپنی تقسیم ہے معزز ججز میں اختلافات ہیں،سوال تو یہ ہے کہ چار ججز کے فیصلے کو مانا جائے یا تین ججز کے فیصلے کو درست مانا جائے۔انہوں نے کہاکہ فل بنچ یا لارجر بنچ فیصلہ کرے کون سا فیصلہ درست ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سپریم کورٹ ماضی مثالی نہیں رہا،ظفر علیشاہ ریلیف لینے گئے تاہم ریلیف آئین شکن پرویز مشرف کو دے دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے تو یہ فیصلہ طے ہو جائے چا ربنچ  والا یا چیف جسٹس کا تین بنچ والا فیصلہ درست ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم الجھاؤ کا شکار ہے۔ نیئر بخاری نے کہاکہ پارلیمنٹ بالادست۔ آئین کروٹوں شہریوں کے۔منتخب نمایندوں نے بنا کر دیا ہے،کسی ادارے کو قانون سازی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا بار بار موقف تبدیلی تاثر غیر زمہ دار شخصیت کا ہے ذمہ دار سیاستدان کا رویہ نہیں ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی قومی مفاد ترجیح اولین سمجھتی ہے۔
،نیئر حسین بخاری 

مزید :

کامرس -