تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا

تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے اپنی نئی کامیاب کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 1010 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز بھی کر دیا ہے اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز احسان اللہ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ظفر الاسلام خٹک کی خصوصی ہدایات کے تحت محکمہ ایکسائز کی نارکوٹکس کنٹرول فورس منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے اور منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ڈائریکٹر نارکوٹکس انجینئر ڈاکٹر عید بادشاہ کی سربراہی میں ضم اضلاع سمیت صوبے بھر میں تمام نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ منشیات کے کسی بھی قسم سرگرمی کے خلاف ہمہ وقت الرٹ اور کاروائی کیلئے تیار رہتے ہیں تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول زاہد اقبال خان اور سرکل آفیسر مردان ریجن سید نوید جمال کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان سید نوید جمال اور سب انسپکٹر قاضی بلال نے اپنی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بنیاد پر رشکئی انٹرچینج پشاور آؤٹ پر دوران ناکہ بندی ایک الٹو گاڑی نمبر LOB 4086 کو روکا تو گاڑی کی تلاشی کے دوران پچھلے بمبر میں خصوصی طور پر لوہے کے بنائے گئے خانے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1010 گرام آئس برآمد کر لی گئی اس واقعے میں ایک ملزم نورزادہ ولد عبدالباقی ساکن اکوڑہ خٹک کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں ایس ایچ او محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا درایں اثناء سیکرٹری محکمہ ایکسائز احسان اللہ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ظفر الاسلام خٹک اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول انجنیئر ڈاکٹر عید بادشاہ نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا ہے اور انہیں شاباشی دی ہے۔