سوشل ویلفیئر حکام فلاحی کاموں میں تیزی جائیں‘ سلمیٰ بیگم
پشاور(سٹی رپورٹر)نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین سلمیٰ بیگم نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فلاحی کاموں میں تیزی لائی جائے اور اپنی زمہ داریوں کو نبھانے میں غفلت نہ برتی محکمہ سماجی بہبود معاشرے کے خصوصی افراد اور کمزور طبقے کی فلاح وبہبود کیلئے قائم کیا گیا ہے، نگران معاون خصوصی نے یہ ہدایات صوبے کے تمام سوشل ویلفئیر آفیسرز کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفئیر کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر سماجی بہبود سمیت پشاور، مردان، سوات، نوشہرہ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، ملاکنڈ، چترال، ہری پور، مانسہرہ اور دیگر اضلاع ضلعی سوشل ویلفئیر آفیسرز نے شرکت کی اجلاس میں نگران معاون خصوصی کو ہر ضلع میں ہونے والی سوشل ویلفئیر کی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں کے بارے میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر نے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں صوبے کے اضلاع میں مختلف فلاحی کاموں اور سرگرمیوں جن میں رمضان دسترخوان، بحالی مراکز، ویلفئیر ہوم، پناہ گاہوں، دستکاری سنٹرز، دارلامان، دارالکفالہ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس، ورکنگ وومن ہاسٹل، ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز، ادراہ برائے بصارت سے محروم بچوں اوردیگر پر تفصیل سے گفتگو ہوئی جبکہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسرز نے نگران معاون خصوصی کو اضلاع میں سماجی بہبود کے دفاتر میں سٹاف کی کمی اور انتظامی امور چلانے میں درپیش مسائل ومشکلات سے بھی آگاہ کیا نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسرز کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو حل کرنے کیلیے عملی اقدامات اٹھائینگے انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی مدد کرنا ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے.