پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا آخری مرحلے میں داخل
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور پریس کلب اور غیر سرکاری تنظیم ہوپ کے زیر اہتمام منعقدہ رمضان سپورٹس گالا آخری مرحلے میں داخل ہو گئی صحافیوں کی بھر پور شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے،گزشتہ شب مقابلوں کے مہمانان خصوصی وزیراعلی کیمعاون خصوصی برائے مال پیر ہارون شاہ اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش تھے ان کے ہمراہ صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک،سابقہ صدور ایم ریاض،شمیم شاہد، جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی ظفر اقبال سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھیں اس موقع پر مہمانان خصوصی پیر ہارون شاہ اور کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کے لئے اسطرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے کیونکہ پشہ ورانہ زمہ داریوں کی وجہ سے جرنلسٹس کو کھیل کود کے مواقع بہت کم ملتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے صحافی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ پیشہ ورانہ زمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دییسکیں،رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب کھیلے گئے گیمز کے نتائج کے مطابق خواتین کے لڈو مقابلوں میں انیلا شاہین اور عاصمہ گل نے جبکہ کیرم بورڈ کے ایونٹ میں شائستہ تسلیم،انیلا شاہین،نائیلہ اور سلمہ جہانگیر نے کامیابی حاصل کرلی،اسی طرح رحمت اللہ خان بیڈمنٹن ایونٹ کے پہلے میچ میں عالمگیر اور کاشف الدین سیدنے دوسرے میچ میں یاسر علی اور انور زیب جبکہ تیسرے میچ میں شاہ فیصل اور شہزاد محمود نے برتری حاصل کرلی اسی طرح جنید عالم اور فیصل اقبال،عابد اور ظفر اقبال،وجد شہزاد اور تنویر اقبال نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے،سہیل قلندر کے نام سے منسوب سنوکر کے ایونٹ میں افتخار اور ظفر گورایہ نے کامیابی حاصل کی،رحیم اللہ یوسفزئی کے نام سے منسوب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں عابد خان نے اپنا میچ جیت لیا،گلشن عزیز کیرم بورڈ کے مقابلوں میں ذلفقار،بلاول اورفوٹوگرافر افتخار کامیاب قرار پائیں،فخرالدین سید لڈو چیمپئن شپ میں فیاض احمد،ارشاد خان،اسفندیار،ذاہد میروخیل،ضیاء اللہ اورفیضان احمد نے کامیابی حاصل کرلی،واضح رہے کہ سالانہ سپورٹس ایونٹ رمضان سپورٹس گالا میں 150 سے ذائد میل و فیمل صحافی پانچ مختلف گیمز جس میں ٹیبل ٹینس،بیڈ مینٹن،کیرم بورڈ،سنوکر اور لڈو شامل ہیں میں شرکت کررہیے ہیں۔