سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنو عاقل میں محنت کش دو بھائی دریا میں ڈوب کر جاں بحق،نعشوں کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل پنوعاقل کے کچے میں ٹھٹھہ کے رہائشی دو سگے بھائی دریا میں ڈوب گئے زرائع کے مطابق پنوعاقل کے علاقے اللہ ورایو جتوئی میں محنت کش بھائی مختیار اور وریو کشتی سے گر کر دریا میں ڈوب گئے دونوں بھائی سکھر کے کچے میں مزدوری کرتے تھے جو کہ عید کرنے کیلئے ٹھٹھہ جا رہے تھے ڈوبنے والے دونوں بھائیوں کی تلاش جاری ہے، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔