سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات کردیئے گئے، ججز کی تعیناتی کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز میں امجد علی، محمد عبد الرحمن، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکرو، جواد اکبر سروانہ اور ثنا اکرم منہاس کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی ایک سال کے لیے ہوگی، تعیناتیوں کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے روز سے ہوگا۔وزارت قانون نے صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔