شہری زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، متاثرہ شخص کو ادا کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں شہری زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، عدالت نے جرمانہ متاثرہ شخص کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ایم ٹی گرنے سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کر دیا۔ سیشن کورٹ نے کراچی کیلئے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ہرجانے کی رقم متاثرہ شہری کو ادا کی جائے۔