بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے اہم قدم اٹھا لیا
لاہور )نمایندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی ایک کمیٹی بنادی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں سے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔