الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی, کتنے حلقے اور پولنگ اسٹیشنز ہونگے ؟ تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی, کتنے حلقے ...
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی, کتنے حلقے اور پولنگ اسٹیشنز ہونگے ؟ تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی۔  پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کے لئے تقریباً 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ڈرافٹ پولنگ سکیم شائع کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق امیدوار ڈرافٹ پولنگ سکیم پر اعتراضات 20 اپریل تک ڈی آر او آفس جمع کرا سکیں گے۔ڈی آر اوز 28اپریل تک اعتراضات سن کر فیصلہ دیں گے۔ پنجاب کے297 حلقوں کے لئے حتمی پولنگ سکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مردووٹرزکی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار815 ہے جبکہ ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔مرد ووٹرزکی شرح 54 فیصد اورخواتین ووٹرزکی شرح 46 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔ خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15ہزار490، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 اور اسلام آبادمیں ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 18 سے سے 25 سال تک ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے،شرح 18 فیصد ہے۔26 سے سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز ک تعداد2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے،شرح 22 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہے،شرح 9 فیصد ہے جبکہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے،شرح 10 فیصد ہے۔