انٹربینک میں ڈالر مزید گر گیا، کس ریٹ پر بند ہوا؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر گراوٹ کے بعد 284 روپے 91 پیسے پر بند ہو گیا۔
نجی ٹٰی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز لین دین کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 71 پیسے کمی کے بعد 284 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔
قبل ازیں آج ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کا 284 روپے 95 پیسےپر لین دین ہوتا رہا۔گذشتہ روز بھی امریکی ڈالر 1 روپے 81 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔