11 سالہ لڑکا ماں کی شکایت لگانے سائیکل پر 130 کلومیٹر دور نانی کے گھر پہنچ گیا

11 سالہ لڑکا ماں کی شکایت لگانے سائیکل پر 130 کلومیٹر دور نانی کے گھر پہنچ گیا
11 سالہ لڑکا ماں کی شکایت لگانے سائیکل پر 130 کلومیٹر دور نانی کے گھر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک 11سالہ لڑکا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑے کے بعد اس کی شکایت لگانے کے لیے سائیکل پر 130کلومیٹر سفر کرکے اپنی نانی کے گھر پہنچ گیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ لڑکے کا تعلق چین کے صوبے ژی جیانگ میں واقع شہر ہانگ ژو سے ہے اور اس کی نانی می جیانگ کاﺅنٹی میں ہے۔ ان دونوں گھروں کے درمیان 140کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
لڑکا 24گھنٹے سائیکل چلانے کے بعد اپنی نانی کے علاقے میں پہنچ گیا مگر تھکن سے چور ہو کر ایک سرنگ میں بیٹھ گیا۔ وہاں اسے اس خستہ حالت میں دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس آفیسرز نے جب آ کر لڑکے سے پوچھ گچھ کی تو اس کے جوابات سن کر آفیسرز ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
لڑکے نے آفیسرز کو بتایا کہ اس کا اپنی ماں سے جھگڑا ہو گیا تھا اور وہ 24گھنٹے سائیکل پر سفر کرکے یہاں آیا ہے تاکہ اپنی نانی کو اپنی ماں کی شکایت لگا سکے۔ لڑکے نے بتایا کہ وہ سڑکوں پر لگے نشانات کے ذریعے سفر کرکے یہاں تک پہنچا۔ سفر میں کئی بار وہ غلط موڑ بھی مڑ گیا مگرپھر سنگ میل دیکھ کر واپس درست راستے پر آ جاتاہے۔
لڑکے نے بتایا کہ اس سفر کے دوران اس نے رات کو بریڈ کھائی تھی اور پانی پیا تھا۔ یہ دونوں چیزیں وہ اپنے ساتھ لے کر چلا تھا۔آفیسرز لڑکے کو پولیس سٹیشن لے گئے جہاں اس کی نانی اور والدین کو بلوایا گیا اور بچے کو ان کے حوالے کیا گیا۔