وزیراعظم دنیا بھر میں مانگ کر ہمیں ذلیل کررہا ہے، عمران خان کا کارکنوں سے خطاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پوری دنیا میں پیسہ مانگ کر ہمیں ذلیل کررہے ہیں۔
لاہور میں افطار کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں تاکہ خوشحالی آئے، جس معاشرے میں عدل اور انصاف ہو گا وہ ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دینی آدمی نہیں تھا، سیدھے راستے پر نہیں تھا، ماں نے ہمیشہ کہا کہ سیدھے راستے کی دعا مانگ کر سویا کرو، جس راستے کی ہم دعا مانگتے ہیں وہ اللہ کے نبی کا راستہ ہے، اللہ نے صرف انسانوں کو فیصلہ کرنے کی قوت دی ہے۔
عمران خان نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ لاہور والوں سب سے زیادہ آپ کی ٹریننگ کر رہا ہوں، جب ضرورت پڑے تو آپ کو باہر نکلنا ہے۔