پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے:آئی ایم ایف

پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے:آئی ایم ایف
پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے:آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا ہےکہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے۔

اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب  کرتےہوئے کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا تھا کہ  پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے اور پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے، پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، اگر معاملات طے پاتے ہیں تو  پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری ہوگا۔ 

مزید :

قومی -