خاتون اور بچوں پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

خاتون اور بچوں پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
خاتون اور بچوں پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرین میں سوار خاتون اور بچوں پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ 

محکمہ ریلوے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا، جس میں کانسٹیبل میر حسن نے خاتون اور بچوں پر تشدد کیا۔اعلامیے کے مطابق آئی جی ریلویز پولیس نے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ نے کانسٹیبل میر حسن کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں، ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمے کا اندراج بھی کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -