7 بچوں اور اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم نے واردات کی وجہ بتا دی

7 بچوں اور اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم نے واردات کی وجہ بتا دی
 7 بچوں اور اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم نے واردات کی وجہ بتا دی
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) علی پور میں 7 بچوں اور اہلیہ کو قتل کرنے والے سجاد کھوکھر نامی شخص کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب ملزم نے دوران تفتیش قتل کی وجہ بتا دی ہے۔

علی پور کے علاقے مڈوالا میں سجاد کھوکھر نامی والد نے اپنے 7 بچوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا  جبکہ اہلیہ کو بھی قتل کر دیا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر سے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کی جانب سے دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر بچوں اور اہلیہ کو قتل کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او کے مطابق ملزم کی ذہنی صحت بالکل ٹھیک ہے، ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ بھی گھریلو ناچاقی سامنے آئی ہے جبکہ بیوی کے روز آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔