متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں اتوار سے بدھ کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مقامی محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری  کا امکان ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق  ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

عرب دنیا -