سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پرحلف اٹھا لیا

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پرحلف اٹھا لیا
سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پرحلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوئے، تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواداکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔
تمام 6 ججز کو 2023 میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا، سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججزکی تعداد 32 ہو گئی تاہم اب بھی 8 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -