آئی ایم ایف سے مذاکرات؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج امریکا روانہ ہوگا

آئی ایم ایف سے مذاکرات؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج ...
آئی ایم ایف سے مذاکرات؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج امریکا روانہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونگے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج امریکا روانہ ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دے گا،وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوا سے ملاقات کا امکان  ہے،معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔