کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے  ناروا سلوک کی وائرل  ویڈیو پر ایوی ایشن ڈویژن  نے رپورٹ طلب کرلی

کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے  ناروا سلوک کی وائرل  ویڈیو پر ایوی ایشن ڈویژن  نے ...
کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے  ناروا سلوک کی وائرل  ویڈیو پر ایوی ایشن ڈویژن  نے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے  ناروا سلوک کی وائرل  ویڈیو پر ایوی ایشن ڈویژن  نے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف افسر نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر ایک طرف پھینک دیا تھا،بچی سے ناروا سلوک پر اے ایس ایف افسر اور 2اہلکاروں کےخلاف تحقیقات شروع ہو گئی، ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں،اےایس ایف افسر کا بچی سےناروا سلوک، ایوی ایشن ڈویژن نےرپورٹ طلب کرلی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ بچی سے ناروا سلوک سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال  کردی گئی،واقعہ 10مارچ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔