ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا، اسرائیل کی دھمکی

ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا، اسرائیل کی ...
ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا، اسرائیل کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا۔ ایرانی فورسز کے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضے کے بعد اسرائیلی فوج کے ریئر ایڈمرل ڈینیئل  ہگاری کا کہنا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہائی الرٹ ہے، ایران کی مزید جارحیت سے تحفظ کے لیے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ردعمل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔ فلپائنی فلیگ والا بحری جہاز اسرائیلی بزنس مین کی کمپنی کا ہے۔