سندھ پولیس کو جدید اسلحہ ملنے تک صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی،خورشید شاہ

سندھ پولیس کو جدید اسلحہ ملنے تک صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی،خورشید شاہ
سندھ پولیس کو جدید اسلحہ ملنے تک صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنما خورشید شاہ  کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے،جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی،اگر ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے،غزہ کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت میں منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔