چلتی ٹرین میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کی ضمانت منظور

چلتی ٹرین میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے حیدرآباد جانے والی ٹرین میں خاتون پر پولیس اہلکار کے تشدد کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

حیدرآباد کی مقامی عدالت نے پولیس اہلکارملزم میر حسن کی ضمانت 35 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی،گرفتار پولیس اہلکار کو سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ منیر احمد کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔

خیال رہے کہ میر حسن کی ملت ایکسپریس میں خاتون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔