بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ودیابالن اقرباءپروری پر برس پڑیں

بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ودیابالن اقرباءپروری پر برس پڑیں
بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ودیابالن اقرباءپروری پر برس پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ اقربا ءپروری سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اقربا ءپروری ہو یا نہ ہو، میں یہاں موجود ہوں، کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی۔ودیا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور ان کا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی وہ اپنی کام سے مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں۔ تاہم میں سمجھتی ہوں مجھے اپنے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

مزید :

تفریح -