ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے جے ڈی اے میں شامل ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے جے ڈی اے میں شامل ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے ...
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے جے ڈی اے میں شامل ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید کردی۔

اپنے حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بہت سارے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کہ میں جی ڈی اے میں شامل ہو رہا ہوں، مگر میں جی ڈی اے میں شامل نہیں ہو رہا، آپ بے فکر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل کچھ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے حامی ہیں مگر میں اپنے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، دریائے سندھ میرے کسانوں اور ہاریوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا راستہ الگ ہے اور میں ایک جدا سفر پر جا رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ساتھ دینگے۔

مزید :

سیاست -