عابد علی کی دوسری بیٹی رحما علی بھی شوبز کی دنیا میں آگئیں

عابد علی کی دوسری بیٹی رحما علی بھی شوبز کی دنیا میں آگئیں

 لاہور (اے پی پی) معروف ٹی وی اداکار عابد علی کی دوسری بیٹی رحما علی بھی شوبز دنیا میں آگئیں۔ وہ پی ٹی وی لاہور سینٹر کے عید کے خصوصی کھیل ” مایا“ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ قبل ازیں عابد علی کی بیٹی ایمان علی ماڈلنگ اور فلم کی دنیا میں نام کما چکی ہیں۔ عابد علی ان دنوں کراچی میں ہیں جہاں وہ اپنے پروڈکشن ادارے کے زیر اہتمام کام کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...