پشاور، حیات آباد کی کارخانو مارکیٹ کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور، حیات آباد کی کارخانو مارکیٹ کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے پی پی )پشاور میں حیات آباد کی کارخانو مارکیٹ کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔حیات آباد پولیس کے مطابق بم الحاج مارکیٹ کے باہر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے رنگ کے ڈبے میں نصب بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ایک سے ڈیڑ ھ کلو گرام وزنی تھا۔اور اسے مارکیٹ کے باہر سڑک کنارے خالی پلاٹ میں نصب کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -