کراچی میں 5 ماہ کے بعدڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

کراچی میں 5 ماہ کے بعدڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

کراچی(آئی این پی) حکومت سندھ نے کراچی کے باسیوں کو عید کا تحفہ دے دیا۔ شہر میں پانچ ماہ بعدموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر سے پابندیا ہٹالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو حکومت سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اٹھا لی ہے ، بدامنی کوقابو کرنے کیلئے شہر قائد میں پابندی پانچ ماہ پہلے لگائی گئی تھی۔ پانچ مارچ کوشہرمیں ڈبل سواری پرپابندی کے بعد بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن میں ناکام نظرآئے اورشہریوں نے کبھی چھپ کرتوکبھی کھلم کھلا ڈبل سواری کے مزے لیتے رہے۔ جبکہ شہرمیں جاری ٹارگٹ کلنگ میں بھی کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی

مزید : صفحہ اول