کمزور حکومتی پالیسی کے باعث بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے :سیاسی و مذہبی رہنما

کمزور حکومتی پالیسی کے باعث بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر) مختلف مذہبی و سیاسی رہنماﺅں نے بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرمسلسل خلاف ورزیوںپر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کی کمزور پالیسیوںکی وجہ سے بھارت کو شہ ملی اور وہ اس طرح کی مذموم حرکتیں کر رہا ہے۔ بھارتی فائرنگ سے اس کے جارحانہ عزائم کا پول ایک بار پھر کھل گیا ہے۔ بھارت ایک طرف پاکستان سے دوستی اور مذاکرات کے ڈھونگ رچارہا ہے اور دوسری طرف کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ حکمرانوں کو بھارتی جارحیت پر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اصولی مو¿قف اپنانا چاہیے۔ان خیالات کااظہار جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، جماعت اہلحدیث کے مرکزی رہنمامولانا عبدالوہاب روپڑی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا نعیم بادشاہ اور امیر جماعةالدعوةلاہور مولانا ابوالہاشم نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت امریکہ کی شہ پر کنٹرول لائن پر بار بار جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ وہ ایک طرف پاکستان سے دوستی کا ڈھونگ رچا رہا ہے اور دوسری طرف پاکستانی سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو سرحدی خلاف ورزی پر جارحانہ پیغام دینا چاہئے۔ پاکستان کو کشمیر‘کنڑول لائن اور دیگر امور پر انڈیا کے دباﺅ میں نہیں آنا چاہیے اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ بھارت پیار کی زبان نہیں سمجھتا۔ پاکستانی حکمران بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیں۔

مزید :

صفحہ اول -