بھارت کشیدگی کا باعث بننے والے عمل سے باز رہے، مزدور رہنما

بھارت کشیدگی کا باعث بننے والے عمل سے باز رہے، مزدور رہنما

  

لاہور ( رپورٹنگ ٹیم) ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری ہی دونوں ممالک کے حق میں ہے۔ بھارت کو ایسے عمل سے باز رہنا چاہیے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد خان نے کہا کہ بھارت کو اس بات سے نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں۔ پاکستان خدا کے فضل و کرم سے ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہے اور پاکستان کسی سے خوف زدہ نہیں ہے۔ البتہ کسی ملک سے کشیدگی رکھنے پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان لیبر فرنٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید احمد آرائیں اور سرکاری ملازمین کی تنظیم ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ بھارت ایسے شرپسند عناصر سے دور رہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہی دونوں ممالک اور دونوں ممالک کی قوم کے لئے بہتر ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان لیبر پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور مزدور رہنما فاروق طارق نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کسی ملک سے خوف زدہ نہیں البتہ کسی قسم کی کشیدگی یا بدامنی پر یقین نہیں رکھتا ہے اور بھارت کوبھی چاہیے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی صورتحال کی جانب نہ جائے ۔ معاہدہ کے مطابق ورکنگ باﺅنڈری کے قانون پر عمل کیا جائے اور ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزی سے باز رہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فضا بہتر رہے۔

مزید :

صفحہ اول -