پیپلز پارٹی نے پرانے اتحادیوں اور تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی نے پرانے اتحادیوں اور تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ...

لاہور (شہزاد ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں کامےابی حاصل کرنے کے لئے ماضی کے پرانے اتحادےوں اور ممکنہ نئے اتحادی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومتی امیدوار کو ضمنی الیکشن میں ٹف ٹائم دیا جا سکے ۔پیپلز پارٹی کے زرائع نے روز نامہ پاکستان کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ےہ فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر ماضی کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اور ممکنہ طور پر نئی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے اس کا مقصد ضمنی الیکشن میں کامےابی کو ےقینی بنانا ہے اور حکومتی امیدوار کو ٹف تائم دینا ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے مرکزی لیڈروں کو ےہ ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے ساتھ ملکر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملات کو طے کریں تاہم ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے ےہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ اس نے گیارہ مئی کے الیکشن کی طرح سولو فلائٹ کرنی ہے ےا پھر اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کے ساتھ ملکر ضمنی الیکشن لڑنا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے اپنے اہم رہنماﺅں سے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انھیں نیا اتحادی بنائیں تاکہ بہتر ورکنگ ریلشن شپ کے ساتھ ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے اور اس صورت میں اپوزیشن کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فائنل ہونے والے امیدوار کی کامےابی کے چانس بھی نمایاں ہو سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پیپلز پارٹی نے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے انھیں مثبت جواب ملے گا۔

مزید : صفحہ اول