پاکستان خطے میں امن کاخواہشمند ہے ،لائن آف کنٹرول پر سیز فائررکھنا سب سے اہم ہے:دفتر خارجہ

پاکستان خطے میں امن کاخواہشمند ہے ،لائن آف کنٹرول پر سیز فائررکھنا سب سے اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہش مند ہے، لائن آف کنٹرول پر سیز فائر رکھنا اہم ہے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے دونوں ملکوں کے مابین ٹینشن ختم کرنے اور امن کے قیام کےلئے پہلے سے موجود دو طرفہ فوجی و سیاسی چیلنجز استعمال کرنے پر زور دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چودھری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹر میں پاکستان رینجرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی پاکستان رینجرز نے احتیاط اورذمہ داری کے ساتھ بھارتی کارروائی کا جواب دیا ہے پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -