لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز خان ریٹائر ، لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ کورکمانڈر ٹین کو رمقرر
راولپنڈی (آئی این پی ) کورکمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز خان اپنی مدت ملازمت پوری کرکے آج 13اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ کو ان کی جگہ پر کور کمانڈر ٹین کور مقرر کردیا گیا۔ پیر کو عسکری ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز خان اپنی مدت ملازمت پوری کرکے 13اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز نے کور کمانڈر ٹین کور کے علاوہ پاک فوج میں کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دیں لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ کو عید سے قبل میجر جنرل کے عہدہ سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔