جی او سی لاہور میجر جنرل عامر ریاض ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز تعینات

جی او سی لاہور میجر جنرل عامر ریاض ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز تعینات

راولپنڈی(آئی این پی) جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور میجر جنرل عامر ریاض کو ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) تعینات کر دیا گیا۔ پیر کو عسکری ذرائع کے مطابق میجر جنرل عامر ریاض کی نئی تقرری بارے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل عامر ریاض کو ایسے وقت میں ڈی جی ایم او کی اہم ذمہ داری دی گئی ہے جب لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت میں کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق میجر جنرل عامر ریاض نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

مزید : صفحہ اول