وزیر داخلہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پس پردہ محرکات سمیت اہم امور پروزیراعظم کو آج بریفنگ دیں گے

وزیر داخلہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پس پردہ محرکات سمیت اہم امور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کو وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان دہشت گردی کےخلاف بنائی جانے والی قومی پالیسی ‘ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے پس پردہ محرکات سمیت اہم امور پر (آج) بریفنگ دینگے ‘ دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی کو آئندہ ہفتے متوقع کابینہ کی دفاعی کمیٹی میں بھی پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جس پر چودھری نثار علی خان (آج) منگل کو وزیراعظم میاں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دینگے اس پالیسی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طالبان سے مذاکرات اور دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کیلئے اہم تجاویز دی جارہی ہیں۔ وزیرداخلہ وزیراعظم کو بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دینگے اور بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے بھی وزیراعظم کے اہم معلومات دی جائیں گی جن کی روشنی میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے آئندہ ہ ہفتے بلوچستان حکومت کو اعتماد میں لے کر اہم فیصلے کئے جائینگے۔

مزید :

صفحہ اول -