سرتاج عزیز آج قومی اسمبلی میں خارجہ امور اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر پالیسی بیان دینگے

سرتاج عزیز آج قومی اسمبلی میں خارجہ امور اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر (آج) قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے‘ وزیر داخلہ اور قومی سلامتی کے مشیر ان معاملات پر اپوزیشن کے تحفظات اور اس کی طرف سے اٹھائے جانے والے نکات کا جواب بھی دینگے۔

مزید : صفحہ اول