نیب کیسز پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، گیلانی

نیب کیسز پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی) سابق وزیر اعظم اور پی پی پی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھا کر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی کی ترجمانی کی ہے‘مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں بوگس ووٹ ڈالے ‘نیب کیسز پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ‘ مجھے پہلے بھی جیل بھیجا گیا اور اب بھی جیل جانے کو تیار ہوں‘پی پی پی کیخلاف سازشوں کا جال بچھا کر آصف زرداری کو تنہا کر دیاگیا ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیاکہ حکمران جماعت جماعت مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں بوگس ووٹ ڈالے گئے۔ نیب کیسز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نیب کیسز پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔ مجھے پہلے بھی جیل بھیجا گیا اور اب بھی جیل جانے کو تیار ہوں۔ پی پی پی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر گیلانی نے کہا کہ ہماری جماعت کے خلاف سازشوں کا جال بنا گیا اور آصف زرداری کو تنہا کر دیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی ناروے میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -